بارہویں جماعت کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری

بارہویں جماعت کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک:  پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز (PBCC) نے بارہویں جماعت کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق بارہویں جماعت کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول 29 اکتوبر 2025 کو جاری کیا جائے، داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ سنگل فیس کے ساتھ  20 ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک جمع کروا جاسکتے ہیں۔

ڈبل فیس کے ساتھ یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر 2025 اور ٹرپل فیس کے ساتھ  8 اکتوبر سے 13 اکتوبر 2025 تک جمع ہونگے۔

  بارہویں جماعت پارٹ  II کے نتائج کا اعلان 18 ستمبر 2025 کو کیا گیا جبکہ  گیارہویں جماعت پارٹ I کے نتائج کا اعلان  15 اکتوبر 2025 کو کیا جائے گا۔

یہ نوٹیفکیشن کنٹرولر آف ایگزامینیشنز، PBCC/BISE لاہور کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں سیکرٹری PBCC اور لیزان آفیسر کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ و کالجز مزید معلومات حاصل کر سکیں۔

کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ طلبہ اور تعلیمی ادارے داخلہ فارم مقررہ تاریخوں کے اندر جمع کروائیں۔ مقررہ شیڈول کے بعد کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

Watch Live Public News