پشاور ( پبلک نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بدستوراضافہ، 14.4فیصدتک پہنچ گئی ٍگزشتہ 7روز میں مردان اور دیر لوئر میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 30فیصد سے زیادہ رہی ۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبائی دارالحکومت اور نوشہرہ میں مثبت کیسز کی شرح 20فیصد سے تجاوز کرگئی‘ خیبرپختونخوا کے 5اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15فیصد جبکہ 9اضلاع میں 10 فیصد رہی‘ صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 11 سے 15فیصد کے درمیان ہے ۔صوبے میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 13ہزار 669 تک پہنچ چکی ہے‘گزشتہ روز 33 افراد کورونا کے ہاتھوں جاں بحق جبکہ 1ہزار 153 نئے کیسز سامنے آئے ہیں‘ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 1ہزار 20 مریض ایچ ڈی یوز، 166 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں‘مختلف ہسپتالوں میںکورونا کے داخل مریضوں میں سے 82 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں۔