کووڈ 19 کی تیسری لہر، نئے لاک ڈاؤن کی تیاری

کووڈ 19 کی تیسری لہر، نئے لاک ڈاؤن کی تیاری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا میں شدت کے باعث جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے۔ کچھ نئے فیصلے کیے ہیں، جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ‏ابھی بڑے شہر بند نہیں کررہے۔ تیسری لہر میں شدت کی وجہ سے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے۔ ‏صوبوں کی مدد کے لیے وفاق تیار کھڑا ہے۔ ‏رواں ہفتے کورونا سے اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی شہروں میں وینٹی لیٹرز کا استعمال 80 فیصد سے زیادہ ہے۔ کووڈ۔19 کی شرح مردان میں 33، پشاور 26، بہاول پور 38 فیصد ہے۔ ‏قوم بھی ایس او پیز پر عمل نہیں کررہی، انتظامیہ بھی کارروائی نہیں کررہی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔