پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 21 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 21 اگست 2021
نیب راولپنڈی نے راولپنڈی میٹروبس اسکینڈل میں شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کرلیا، صدر مسلم لیگ ن کو احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو کنٹریکٹ دینے پر طلب کیا گیا، کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے لیے کوششیں تیز، قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر سمیت اہم رہنما قندھار سے کابل پہنچ گئے، حکومت سازی سے متعلق مشورے آج شروع کریں گے، افغان سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی۔ افغانستان میں اقتدار کی منتقلی اور تشکیل کا معاملہ، طالبان کا نئے حکومتی ڈھانچے کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کرنے کافیصلہ، ترجمان طالبان کہتے ہیں قانونی، دینی اور خارجہ پالیسی ماہرین کی مشاورت سےحکومتی انفراسٹرکچر کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان نے افغانستان سے آنے والے ممکنہ مہاجرین کے لیے منصوبہ تیار کرلیا، شمالی وزیرستان اور چترال کے سرحدی علاقوں میں کیمپ لگائے جائیں گے، کمشنر افغان مہاجرین کا کہنا ہے کہ مزید مہاجرین کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کوئی انسانی المیہ ہوا تو پاکستان اس کے لیے مکمل تیار ہے۔ توقع ہے طالبان انسانی حقوق اور خواتین سے متعلق وعدے پورے کریں گے،افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی ایم اے کاکول میں خطاب،کہا پاکستان قومی اور علاقائی امن کا خواہاں ہے، تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

Watch Live Public News