پانی بحران پھر سر اٹھانے لگا۔ ارسا نے صوبوں کے پانی کے حصص میں کمی کر دی۔ تربیلا اور منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بھی کم کر دیا گیا ۔ سابق وفاقی مشیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئی۔ ڈاکٹر زرین طویل عرصے سے کینسر کے مرص میں مبتلا تھیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق وفاقی وزیر و پارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین سے تعزیت کا اظہار، اللہ تعالیٰ مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اور بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سابقہ شوہر نے دوبارہ رشتہ قائم کرنے سے انکار پر سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ 21 سالہ رمشہ کی حالت نازک ہے۔ نیو کراچی میں سابقہ بیوی نے دوبارہ نکاح کرنے میں تاخیر اور گھر پر رکنے سے انکار کرنے پر سابقہ بیوی نے اپنے پہلے شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔ ایف آئی آر میں متاثر شخص نے مؤقف اپنایا کہ والدین کی اجازت تک انتظار کا کہا تھا۔ امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے مشہور سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ اکاؤنٹ بنانے کے بعد انھوں نے اپنی پہلی پوسٹ کو افغان خواتین کے نام کیا ہے۔