سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔ مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا ایک اور زور دار جھٹکا لگانے کی تیاری ، ملک میں بجلی ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔ ٹیرف میں اضافہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ سی پی پی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی، پیشگی فیول لاگت 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ تھی، جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد اور کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا ہوئی، ڈیزل سے 1.46 فیصد اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ نیپرا 31 اگست کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر75 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔