(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد سے خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی 98 این اے 96 اور این اے 104 کا شیڈیول جاری کر دیا پانچ اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔
2 قومی اور ایک صوبائی سیٹ سمیت 3 حلقوں میں الیکشن ہوگا ۔ فیصل آباد کے این اے 104 این اے 96 اور پی پی 98 میں الیکشن ہوگا۔
الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 28 سے 30 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 ستمبر تک کی جائے گی۔
شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 12ستمبر تک نمٹائی جائیں گی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں رائے حیدر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا اور جنید افضل ساہی کو سزائیں سنائی تھیں، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان ارکان اسمبلی کی نشستیں خالی قرار دیدی تھیں۔