”ن لیگ نے قتل و غارت کیلئے رانا ثنا کو ڈسکہ بھیجا“

”ن لیگ نے قتل و غارت کیلئے رانا ثنا کو ڈسکہ بھیجا“
ڈسکہ (پبلک نیوز) ن لیگ نے ہمیشہ دھونس، پیسے اور قتل و غارت کی سیاست کی۔ مریم صاحبہ کو جھوٹ بولنے پر مہارت حاصل ہے۔ رانا ثنااللہ نے ڈسکہ میں قتل و غارت کی منصوبہ بندی کی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری اور معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ نےہمیشہ دھونس، پیسے اور قتل وغارت کی سیاست کی۔ ن لیگ نے قتل و غارت کے لیے رانا ثنا اللہ اور جاوید لطیف کو ڈسکہ بھیجا۔ ان کو پتہ چل گیا ہے نواز شریف کے بیانیے کو شکست ہو رہی ہے۔ راناثنا اللہ نے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ مسلم لیگ ن نے اپنے اسپیشل غنڈوں کو ڈسکہ بھیجا۔ وزیراعظم نے کہا تھا یہ سارے چور اکٹھے ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ووٹ کم ہو رہے ہیں، ان کی تکلیف سمجھ سکتا ہوں۔ وزیراعظم ملک سے پیسے اور دھونس کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن سانحہ کے مرکزی کردار راناثنا اللہ تھے۔ ن لیگ جن علاقوں کو اپنا سمجھتی تھی وہاں تبدیلی آرہی ہے۔ مریم نواز مگر مچھ کے آنسو بہا رہی تھیں۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ مریم صاحبہ کوجھوٹ بولنے پر مہارت حاصل ہے۔ حسرت ہے مریم نواز کبھی سچ بولیں۔ جہاں ن لیگ جیتے وہاں الیکشن شفاف، جہاں ہارے وہاں دھاندلی۔ الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانا ہوتا تو ہم لگاتے۔ الیکشن کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہو گا مانیں گے۔ پنجاب حکومت این اے 75میں غیر جانب دار رہی۔ مریم نواز نے رات ایک بجے جیت کا اعلان کردیاتھا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کوجعلی راجکماری نے جنگ کا نام دیاتھا۔ شاہی خاندان کے ذاتی ملازموں نے ضمنی الیکشن کو خون آلود کیا۔ مریم نواز نے قاتل کو ساتھ کھڑا کر کےشاباش دی۔ مریم نوازنےلواحقین کےزخموں پرنمک پاشی کی۔ ن لیگ نےہمیشہ قبضہ گروپوں کی سرپرستی کی۔ ن لیگ میں شکست تسلیم کرنےکاحوصلہ نہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔