وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کی تفصیلات پبلک نیوز پر

وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کی تفصیلات پبلک نیوز پر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا شیڈول تیار ۔ وزیراعظم23 اور 24 فروری کو صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر روس کا دو روزہ دورہ شروع کرینگے۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران روس کے ساتھ تعلقات کو پائیدار دو طرفہ شراکت داری میں بدلنے کے معاہدے ہوں گے۔ ریلوے، صنعت و پیداوار، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے بھی متوقع ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے دعوت دی تھی۔ وزیراعظم، روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان دفاع، سلامتی، تجارت اور توانائی میں روس سے تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ وزیراعظم روسی صدر کے ساتھ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مختلف امورپربات کریں گے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔