انگلینڈ کیساتھ میچ میں بارش کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

انگلینڈ کیساتھ میچ میں بارش کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟
کیپشن: انگلینڈ کیساتھ میچ میں بارش کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

ویب ڈیسک: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

پاکستان کا سپر 8 میں دوسرا میچ منگل کو انگلینڈ سے پالی کیلے میں ہوگا اگر اس میچ میں بھی بارش کے باعث میچ منسوخ کیا جاتا ہے تو پاکستان کے دو پوائنٹ ہو جائیں گے اس طرح پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنا آخری میچ ضرور جیتنا ہوگا۔ پاکستان سپر ایٹ میں اپنا آخری میچ سری لنکا کے ساتھ کھیلے گا۔

اگر نیوزی لینڈ اپنے باقی دو میچوں میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو سپر ایٹ مرحلے میں اُس کے 5 پوائنٹ ہو جائیں گے۔ اس صورتحال میں پاکستان کو انگلینڈ اور سری لنکا کی شکست پر انحصار کرنا پڑے گا۔ پاکستان کو اگر مگر کی صورتحال سے بچنا ہے تو اُس کو ہر قیمت پر اپنے اگلے 2 میچز جیتنے ہوں گے۔

ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے باقی میچز زیادہ رنز ریٹ سے جیتے تاکہ اُس کو سیمی فائنل میں پہنچنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Watch Live Public News