اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن 100جتن کر لے ہمیں ذرابھی گھبراہٹ نہیں۔ خوب جانتا ہوں ان کی صفوں میں کھلبلی کیوں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکانومسٹ اوربلوم برگ جیسےادارے ملکی معیشت کی بہتری کااعتراف کررہے ہیں۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی۔ فرانزک سے ثابت ہوا آڈیو ٹیپ جعلی ہے۔3سال بعد رانا شمیم کا حلف نامہ سامنے آیا. بیان حلفی کہاں بنا،کس نے بنوایا، سب سامنے آچکا ہے. وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ان ججز پر الزام لگایا گیا جو بینچ کا حصہ ہی نہیں تھے. کچھ دن پہلے ایک آڈیو ٹیپ بھی سامنے آئی ہے. ماضی میں بھی سپریم کورٹ پر حملے کیے گئے. فرانزک سے ثابت ہواآڈیو ٹیپ جعلی ہے. ہم جانتے ہیں کھاد کی قیمت میں اضافہ ہو اہے. پورے ملک میں گیس کی قلت ہے. ملک میں سالانہ9 فیصد گیس کی کمی ہورہی ہے. کچھ ڈیلرز ذخیرہ اندوزی کے ذریعے لوگوں کااستحصال کر رہے ہیں