سیف سٹی کیمروں سےچند گھنٹوں میں نومولودبچہ بازیاب،ملزم بھی گرفتار

سیف سٹی کیمروں سےچند گھنٹوں میں نومولودبچہ بازیاب،ملزم بھی گرفتار
کیپشن: سیف سٹی کیمروں سےچند گھنٹوں میں نومولودبچہ بازیاب،ملزم بھی گرفتار

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ سیف سٹی کیمروں سے چند گھنٹوں میں نومولود بچہ بازیاب جبکہ ہسپتال سے بچہ اُٹھانے والا ملزم بھی گرفتارکرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق بچے کے والد نے شکایت درج کروائی کہ   ہسپتال سے کسی نامعلوم نے بچے کو اغواء کر لیا ہے۔پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز سے ملزم کی تلاش شروع کی،سیف سٹی کیمروں کی بیک ٹریکنگ کرتے ہوئے ملزم کا سراغ مل گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ   کیمروں میں نومولود کو اُٹھائے بائیک پر سوار ملزم گزرتے ہوئے دیکھا گیا،سیف سٹی گوجرانوالہ ٹیم نے تمام ویڈیو شواہد متعلقہ پولیس کے ساتھ شئیر کیے۔ پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ  پولیس نے چند گھنٹوں میں نومولود کو تلاش کے بعد بحفاظت والد کے حوالے کردیا۔ بچوں سے متعلق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 ڈائل کر کے 3دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی پر اطلاع دیں۔

Watch Live Public News