26 سالہ جرمن ڈاکٹر کی پاکستانی نوجوان محمد اکمل سے محبت کی شادی

26 سالہ جرمن ڈاکٹر کی پاکستانی نوجوان محمد اکمل سے محبت کی شادی
کیپشن: 26 سالہ جرمن ڈاکٹر کی پاکستانی نوجوان محمد اکمل سے محبت کی شادی

ویب ڈیسک: منڈی بہاءالدین کے گاؤں دیفار کے 22 سالہ نوجوان محمد اکمل نے 26 سالہ جرمن ڈاکٹر سلما کو پاکستان بلا کر محبت کی شادی کر لی۔ دونوں کی ملاقات آن لائن گیم روبلوکس پر ہوئی تھی، جہاں تقریباً پانچ ماہ تک بات چیت جاری رہی۔

محمد اکمل نے بتایا کہ شادی کی پیشکش پہلے ہی دن کی تھی، اور کچھ رکاوٹوں کے بعد سلما پاکستان پہنچ کر ان سے شادی کے لیے تیار ہو گئیں۔

سلما نے گاؤں کی زندگی اور روزمرہ کے کاموں کو نیا تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی دنوں میں مشکل ہوئی، مگر وہ خوش ہیں کہ اپنے شوہر کے ساتھ ہیں۔ گاؤں کے کاموں جیسے کپڑے دھونا اور روٹی بنانا سیکھنا بھی ان کے لیے ایک نیا چیلنج تھا۔

شادی کی تقریب میں تقریباً 45 لاکھ روپے خرچ ہوئے، جس میں سفری اخراجات اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔ سلما کے پاس جرمن اور بوسنیائی دونوں پاسپورٹ ہیں، اور وہ پاکستان میں اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔

سلما نے مزید کہا کہ وہ پنجابی اور اردو سیکھ رہی ہیں تاکہ زبان کی رکاوٹ کم ہو سکے۔ دونوں کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد زندگی خوشگوار گزر رہی ہے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور احترام سے رہ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جوڑے کی سادگی، محبت اور ثقافتوں کے امتزاج کو سراہا جا رہا ہے، اور اس شادی کو آن لائن دوستی کی کامیاب کہانی قرار دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News