پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،21جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،21جولائی ، 2021
آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، صدر عارف علوی کا عید الاضحٰی کے موقع پر پیغام ، صدر مملکت کی عوام سے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی اپیل،وزیراعظم عمران خان نے کہا کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس میں قربانی کا جذبہ نہ ہو، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ،شہروں اور دیہاتوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات،صدر عارف علوی نے فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی ،وزیراعظم عمران خان عید قرباں کی تعطیلات کے لئے نتھیا گلی میں موجود، پبلک نیوز کی جانب سے اہل وطن کو عید کی خوشیاں مبارک وزیرداخلہ شیخ رشید نے نماز عید راولپنڈی میں ادا کی،آج اونٹوں کی قربانی بھی کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں عید کی نماز پڑھی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور میں نمازادا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیہون شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں نماز ادا کی خلیل اللہ کی قربانی اور ذبیح اللہ کی فرمانبرداری،، فرزندان اسلام حکم خداوندی کی تعمیل اور ابراہیم علیہ السلام کی سنت تازہ کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے،،، جذبہ ایثار کے تحت غربا اور مساکین کو بھی خوشیوں میں شریک کیا جائے گا صوبہ پنجاب میں 85 کالعدم تنظیموں اور اس کے ذیلی اداروں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد، محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، اخبارات میں میں اشتہار بھی شائع، محکہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم ہے۔

Watch Live Public News