ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلاء رہنماوں کی ملاقات کا دن، پی ٹی آئی نے چھ وکلاء3 رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔
فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں، بیرسٹر علی ظفر، نیاز اللہ نیازی، نعیم پنجوتھہ اور ظہیر عباس کے نام بھی فہرست میں شامل کئے۔
وکلاء رہنما کل بانی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے، بانی پی ٹی آئی سے کل فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے۔
علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان بھی اڈیالہ جیل آئیں گی، بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل آئے گی۔
