عمران خان کو ڈونکی راجہ اور ڈونکی راج سے تکلیف ہے

عمران خان کو ڈونکی راجہ اور ڈونکی راج سے تکلیف ہے
لاہور ( پبلک نیوز ) مسلم لیگ(ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج بھی چینی ایک سو دس روپے کلو ہے عمران خان کے رائٹ ہینڈ نے بلیک میل کر کے لکھوا لیا کہ جہانگیر ترین اور اسکے بیٹے کی گرفتاری ضروری نہیں ہے ٗ دوسری طرف شریف خاندان جب سے یہ حکومت آئی ہے زیر عتاب ہیں ٗ شوگر سکینڈل سے شریف خاندان کو کوئی تعلق نہیں ہے ٗ بشیر میمن کا بیان رییکارڈ کا حصہ ہے آپ شریف خاندان کے بارے یں بوکھلا گئے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف عمران نیازی اور ادروں کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کریں گے ٗ عمران خان کو ڈونکی راجہ اور ڈونکی راج سے تکلیف ہے ٗ عمران خان نے اس ملک میں انسانوں کی حکومت نہیں رہنے دی ٗ اقتصادی سروے میں گربت معیشت کا زکر نہیں ہے لیکن گدھو کا ذکر ہے ٗ رنگ روڈ سکینڈل کا کیا ہوا زلفی بخاری کا کیا ہوا کیا وہ واپس آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ این آر او کو بولتے ہیں کیا جہانگیر ترین علیمہ خان کو این ار او نہیں ملا ٗ عمران خان نٹوریس ریجیکٙٹڈ اوبجیکٹ ہے ٗ انکو حقائق بتانا بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ہے ٗ فلور ملز نے ہڑتال کی کال دی ہے آنے والے دنوں میں آٹے کا بحران ہے اور روٹی کی قیمت میں اضافہ ہونے والا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں پر دماغی طور پر بہتر لوگواں کی حکومت ہے انہوں نے وقت سے پہلے ویکسین منگوائیں ٗ پنجاب کے موصوف ٹی کے کا زکر خیر ہر جگہ ہو رہا ہے ہر ایک کو پتہ ہے ٹرانسفر پوسٹنگ کے پیسے لیے جارہے ہیں ٗ ہر ایک کو پتہ ہے لیکن بزدار اور عمران خان کو نہیں پتہ کے کروڈوں میں ٹرانسفر ہو رہے ہیں ٗ شہباز شریف کے انٙٹرویو پر بڑا اعتراض ہوتا تھا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بزدار صاحب کے کہنے پر پیسے لیے جاتے ہیں جان بوجھ کر بولیآن لگائیں جارہی ہیں ٗ بہت سارے افسران کی رپورٹ ہمارے پاس موجود ہیں ٗ پیسے لینوں کی خبر انکو کیوں معلوم نہیں ہورہی ٗ بزدار صاحب کے فرنٹ مین پر ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا ٗ یہ ایسے لوگ ہیں جو اربوں کی کرپشن کرتے ہیں رنگ روڈ شروع نہیں ہوا اور اربوں روپے کما لیے۔

Watch Live Public News