پروین رحمان قتل کیس، ملزموں کی سزائیں کالعدم، رہائی کا حکم

پروین رحمان قتل کیس، ملزموں کی سزائیں کالعدم، رہائی کا حکم
کراچی: پروین رحمان قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان امجد حسین، رحیم سواتی، عمران سواتی ، ایاز سواتی اور احمد حسین کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔ سندھ ہائیکورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ اگر ملزمان دوسرے کیسز میں مطلوب نہیں توانہیں رہا کیا جائے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین کو دو بار عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ خیال رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کو2013 میں قتل کیا گیا تھا۔ پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کو دسمبر2021 میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔