فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق اخباری خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملے پر بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ، حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری فیک نیوز اور ای میلز کے تمام حقائق سامنے لائیں گے،ادھر پاکستان کا نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج، ہائی کمشنر نے مراسلہ نیوزی لینڈ حکومت کو تھما دیا۔ کسی ٹیم کےساتھ نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلیں گے،اسی طرح بلاک بنا کر روکا گیا تو ہم بھی آگے چل کر کسی کا لحاظ نہیں کریں گے،رمیز راجہ کا ویڈیو بیان کہا، بد قسمتی سے مغربی بلاک ہمارے خلاف اکٹھا ہو جاتا ہے ،نیوزی لینڈ ٹیم تھریٹ سے متعلق آگاہ کیے بغیر ہی سیریز چھوڑ کر چلی گئی کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے کے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کا افسوس ہے، پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کا بیان، کہا برٹش ہائی کمیشن سکیورٹی اقدامات سے مطمئن تھا، پاکستان میں کرکٹ کے میدان جلد آباد ہوں گے، جیت کرکٹ کی ہو گی۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے واپس جانے پر دل برداشتہ تو دوسری جانب ورلڈ کپ میں جانے والی ٹیم کا مورال بلند کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان میدان میں آگئے، قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ آج وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔