پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،23 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،23 اپریل 2021

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد پر قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا . قرارداد پر بحث کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس دو رقز کیلئے ملتوی کیا تھا . حکومت نے فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد پر مشاورت کیلئے اپوزیشن سے تاحال رابطہ نہیں کیا،زرائع

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر( آئی سی سی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے اور آئی سی سی کے لئے ٹی 20 ولڈ کپ کا انعقاد چیلینج بن گیا ہے

صوبائی وزیر پنجاب خیال احمد نے ارتھ آور کے حوالے سے عجیب وغریب منطق دے دی ہے

مہنگی اشیا فروخت کرنے پر 138 منافع خوروں کے خلاف کارروائی . فروٹس فروش ،گوشت اور کریانہ ،دودھ، پولٹری اور دیگر اشیا کی مہنگائی پر چار لاکھ54 ہزار روپے جرمانہ. ڈپٹی کمشنرز ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں کمشنر کراچی

لاہور : آئی جی جیل خانہ جات نے محکمہ داخلہ پنجاب سے قیدیوں اور عملہ کو عید کے تحائف دینے کیلئے فنڈز مانگ لئے.ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو فنڈز کیلئے خط لکھ دیا. مستحق ملازمین اور قیدیوں کو عید پر تحائف دینے کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں ،خط

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔