شہبازشریف کے منی لانڈرنگ کیس کو لائیو دکھایا جائے

شہبازشریف کے منی لانڈرنگ کیس کو لائیو دکھایا جائے
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھایا جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے فیصلہ درست ہے۔ ایف آئی اے لاہور کورٹ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقلید کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھایا جائے۔ ان کی ضمانت کی تاریخ آنیوالی ہے اس پر ہی اس فیصلے پر عمدرآمد ہونا چاہیے۔ سابق وزیر نے کہا کہ الزام لگانے والوں میں ذرا سی بھی شرم ہوتی تو وہ ایسی باتیں نہ کرتے۔ لطیفہ یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر کا کرایہ لگا رہے ہیں کہ اتنے گھنٹے کرائے کا ہیلی اڑے گا تو کتنا کرایہ ہو گا۔ بہرحال اب عمران آپ کے گٹے گوڈوں میں بیٹھ گیا ہے، الیکش کراؤ اور گھر جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ چوں چوں کا مربہ حکومت نے عمران خان پر سب سے بڑے دو الزام عائد کئے ہیں کہ انھوں نے گھڑی خریدی اسے بیچ کر بنی گالہ کی سڑک بنوائی اور دوسرا ہیلی کاپٹر سے روز دفتر آتے تھے۔ ان دو الزامات سے اندازہ لگا لیں عمران خان نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی۔ اپنی ایک اور ٹویٹ میں فواد چودھری نے مریم نواز شریف پر بھی خوب تنقید کی اور کہا کہ نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔ اب جب مریم بی بی نے عدالت میں درخواست دی کہ میں نے عمرہ پر جانا ہے، عدالت پاسپورٹ دے تب جا کے اس اردو محاورے کے معنی اور وسعت سمجھ آئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔