ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے جلسہ ہوگا۔
جلسہ ملتوی ہونے سے متعلق بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا ہے کہ ترنول کے مقام جلسہ نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر آئین اور قانون کی پاسداری کی، آئین و قانون پر عمل درآمد کرنا سب پر فرض ہے.
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو بھرپور جلسہ کرنا ہے، جلسہ اب 8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد کریں گے۔