پاکستان کوکسی ایسی فورس کا حصہ نہیں بننا چاہیئے جس کا نشانہ فلسطینی ہوں، مولانا فضل الرحمن

پاکستان کوکسی ایسی فورس کا حصہ نہیں بننا چاہیئے جس کا نشانہ فلسطینی ہوں، مولانا فضل الرحمن

(ویب ڈیسک )جے یو آئی کے سربراہ   مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کوکسی ایسی فورس کا حصہ نہیں بننا چاہیئے جس کا نشانہ فلسطینی ہوں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  27 ویں ترمیم میں کی گئی تبدیلیاں آئین اوراسلامی اصولوں کے مطابق نہیں،ایک دوسرے کی بالادستی کی بجائے آئین کی بالا دستی کومقدم رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  سیاست کچھ بھی ہو لیکن روایات کو زندہ رکھنا ضروری ہے اور اسکو بچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ڈاکٹریٹ کی ڈگری انھوں نے دی لیکن میں مولانا کہلوانا ہی پسند کروں گا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  ایک مشترکہ نصاب تشکیل دیا جائے تو حکومت سے بات ہوسکتی ہے۔ مدارس کو ختم کرنا قابل قبول نہیں اور یہ مغربی ایجنڈہ ہے اور یہ ایجنڈہ قابل قبول نہیں۔

ان کا کہناتھا کہ 78 سال کی افغان پالیسی پر نظر ثانی کریں ، افغانستان کھبی ہمارا دوست نہیں رہا ،ہمیں کوئی پاکستان دوست افغان حکومت نہیں ملی ،ہمیں اپنی پالیسیوں کو دیکھنا ہوگا ،ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہماری افغان پالیسی تو فیل نہیں ہوچکی۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ  ہم نے ستائیسویں ترمیم میں جو تبدیلیاں کی کیا وہ ہم نے آئین و قانون اور اسلامی اصولوں کے مطابق  کی ہیں،نہیں آپ نے یہ تبدیلیاں اقوام متحدہ کے کہنے پر کی ، جو آپ کی ناکامی ہے،عدلیہ ، تجارت میں آپ کی رینکنگ بلکل نیچے ہیں ،دفاعی حوالے سے ہماری ریکنگ اچھی ہوئی ۔

Watch Live Public News