گوگل نے موبائل فون صارفین کے لئے شاندار فیچر متعارف کرا دیا

گوگل نے موبائل فون صارفین کے لئے شاندار فیچر متعارف کرا دیا
کیپشن: Circle Search Feature
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کی دنیا میں نت نئی ایجادات نے انسانی زندگی میں انقلاب برپا کیا ہوا ہے، سوشل میڈیا اپیس کی بدولت مہینوں، دنوں اور گھنٹوں کا کام اب منٹوں میں کیا جارہا ہے،، اب گوگل نےموبائل فون صارفین کے لئےایک منفرد فیچرمتعارف کرایا ہے۔

تفصیلات کےمطابق   گوگل نے ویب ورژن کے بعد اب اینڈرائیڈ فونز پر گوگل سرچ میں لینس جیسا ایک فیچر متعارف کرایا ہے، جسے ’ سرکل سرچ‘ کا نام دیا گیا ہے، صارفین اس نئے فیچر کی مدد سے انٹرنیٹ پر آسانی سے سرچنگ کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے اب صارفین کسی بھی تصویر کے ایک حصے کو فوکس کر کے یا اس کے گرد دائرہ بنا کر اس کا اصل ورژن یا اس سے ملتی جلتی چیزیں تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر ڈیسک ٹاپ اور ویب صارفین کافی عرصے سے استعمال کر رہے ہیں۔

 یہ فیچر فیکٹ چیک یا تحقیق کرنے والے صارفین کے لیے بہت کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، کیوں کہ اگر وہ کسی بھی وائرل ہونے والی تصویر کو ہائی لائٹ کر کے سرچ کریں گے تو اس کی پوری تفصیل اور پہلے شیئر کردہ تصاویر چندہی سکینڈ میں سامنے آ جائیں گی۔

سرکل سرچ کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو  انٹرنیٹ کی کسی بھی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر نظر آنے والی تصویر پر کلک کرنا ہے، جیسے ہی تصویر پر سرکل بنائیں گے، سرچ کا آپشن نظر آئے گا اور اسکرین خود بخود گوگل سرچ پر چلی جائے گی۔