ویب ڈیسک: پاکستان کی 2 یونیورسٹیوں کو Times Higher Education Awards Asia 2026 (ٹائمز ہائرایجوکیشن ایوارڈزایشیاء2026)کیلئے متعدد نامزدگیوں میں شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ جس سے پاکستان کو اس مقابلہ میں علاقائی سطح پر اہم مقام ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس فہرست میں تھائی لینڈ، بھارت اور ہانگ کانگ کی جامعات کی نمایاں تعداد کے باوجود پاکستان کے ادارے بھی مضبوط پوزیشن پر نظر آ رہے ہیں۔
تھائی لینڈ کو سب سے زیادہ 16 نامزدگیاں ملیں، اس کے بعد بھارت کے اداروں کو 12 بار اور ہانگ کانگ کی یونیورسٹیوں کو نو مرتبہ شارٹ لسٹ میں جگہ ملی۔ اس ایوارڈ کے آٹھویں ایڈیشن میں 10 زمروں میں 500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے ججز نے 17 ممالک اور علاقوں کی نمائندہ 80 فائنلسٹ انٹریز کو شارٹ لسٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے Beaconhouse National University اور Lahore University of Management Sciences (LUMS) نے کئی کیٹیگریز میں نمایاں جگہ بنائی ہے۔
Beaconhouse National University کو Outstanding Contribution to Environmental Leadership اور Research Project of the Year in Arts, Humanities and Social Sciences کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
Lahore University of Management Sciences (LUMS) کو Outstanding Support for Students اور Research Project of the Year in Arts, Humanities and Social Sciences کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
Times Higher Education کے ایڈیٹر کرس ہیورگل نے کہا کہ شارٹ لسٹ میں شامل انٹریز ایشیا کی اعلیٰ تعلیم کی وسعت اور معیار کی عکاسی کرتی ہیں، اور یہ تعلیم، تحقیق، جدت اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے شعبوں میں مضبوط کارکردگی کو نمایاں کرتی ہیں۔
Times Higher Education Awards Asia 2026 کے فاتحین کا اعلان 22 اپریل کو ہانگ کانگ میں ہونے والی تقریب میں کیا جائے گا، جو THE Asia Universities Summit کے افتتاحی دن کے ساتھ منسلک ہوگی۔ یہ سمٹ ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ شراکت میں منعقد کی جائے گی۔