پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،22جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،22جولائی ، 2021
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج بیجنگ روانہ ہوں گے ،ذرائع کے مطابق چینی ہم منصب سمیت دیگر حکام سے ملاقاتوں میں داسو واقعے اور سی پیک بارے معاملات پر بات چیت ہو گی، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 30 رہی، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 158 نئے کیس رپورٹ، مزید 40 افراد جان کی بازی ہارگئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 928 تک جا پہنچی، 52 ہزار 752 مریض زیرعلاج،2 ہزار 525 کی حالت تشویشناک،ملک بھر میں ویکسی نیشن سنٹرز ایک دن کی تعطیل کے بعد آج سے کھل گئے کراچی یونیورسٹی روڈ میں جانور پر فائرنگ کا معاملہ، ڈی آئی جی ایسٹ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، پولیس نے سیکورٹی گارڈ سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا ، ویڈیو میں نظر آنے والے مزید نوجوانوں کی تلاش کے لئے چھاپے کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتارکر لیا گیا ،ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل برآمد،مزید قانونی کارروائی کے لئے تفتیش کا آغاز

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔