پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،22 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،22 جولائی 2021
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید کیپٹن باسط علی کے گھر آمد۔ آرمی چیف ہری پور کے قریب شہید کیپٹن باسط علی کے گھر پہنچے۔ آرمی چیف نے شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی لاڑکانہ ٹو خیرپور بائی پاس پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہو گیا۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق، تین افراد زخمی ہو گئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ان ایکشن، بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔ وزیراعلی نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔ قومی اسکواڈ کچھ دیر قبل بذریعہ پرواز مانچسٹر سے بارباڈوس پہنچا ایل ڈبلیو ایم سی کی نئی تاریخ رقم عید 2021 پر ویسٹ کولیکشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید کے پہلے روز17406 ٹن ویسٹ کولیکٹ کرنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔