پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،22جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،22جون 2021
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم اہم قومی امور پر مقتدر حلقوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان اورنوازشریف کو منا لیا، مولانا اورشہبازشریف کو بات چیت کا اختیارمل گیا۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں بارے ای سی اقدامات کرے۔ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ کے اوپرسوال نہیں اٹھاسکتا۔ معیشت گروتھ کرنےکی بڑی وجہ اوورسیزپاکستانی ہیں۔ ن لیگ اورپی پی اوورسیزپاکستانیوں کوانتخابات سےباہررکھناچاہتی ہے۔شہبازشریف ایف آئی اےکےسامنےپیش،ٹیم کومطمئن نہ کرسکے، ایف آئی اےنےمزید20سوالوں کے جواب مانگ لیے، شہبازشریف نے جوابات دینے کے لیے وقت مانگ لیا، لاہورہائیکورٹ نے10جولائی تک گرفتاری سےروک رکھا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام لانےکی کوشش کی جارہی ہے، جہاں الیکشن چوری ہو وہاں کون سی انتخابی اصلاحات ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن پوسٹ میں مضمون، امریکا کو ایک بار پھر فوجی اڈے دینے سے انکار، کہا کہ امن کا شراکت دار بننے کے لیے تیار، جنگ کے لیے نہیں۔ امریکا 20 سال میں جنگ نہیں جیت سکا، اڈوں سے کیا فرق پڑے گا۔ سیٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر وزیراعظم برہم، ڈی جی ایف آئی اے کو متعلقہ افسران معطل کرنے کی ہدایت کر دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔