قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

 قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

ویب ڈیسک: قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں شرکت کے بعد ملائیشیا سے مالینڈو ایئر لائن کے ذریعہ لاہور ایئرپورٹ پہُںچ گئی۔

قومی ٹیم نیوزی لینڈ سے فائنل میں شکست سے دوچار ہو کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران نے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

کھلاڑیوں کے استقبال کے لئے انکی فیملیز اور مداح بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

فائنل میں نیوزی لینڈ نے دو کے مقابلے چھ گول سے پاکستان کو شکست دی، قومی ہاکی ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دی تھی،  قومی ٹیم نے ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کیا۔

Watch Live Public News