سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن عبد العزیز یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے

سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن عبد العزیز یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز کو پریڈ میں  دعوت سپا سالار سید عاصم منیر  نے دی تھی ، آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع کو حالیہ دورہ کے دوران دعوت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق   یوم پاکستان پریڈ میں خلیج تعاون کونسل کے سرمایہ کاری اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، بحرین کی دفاعی افواج کے کمانڈر یوم پاکستان پریڈ میں شریک ہونگے،اس کے علاوہ  خلیج تعاون کونسل کے اعلی احکام بھی یوم پاکستان پریڈ میں شریک ہونگے۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ کل صبح  وفاقی دارالحکوت اسلام آباد میں ہوگی ۔