پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،23مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،23مئی2021
حماداظہر نے کہا ہے کہ اُمیدہے جی ڈی پی کی 4فیصدشرح حاصل کرلی جائے گی۔ رواں مالی سال پہلے 9ماہ میں بڑی صنعتوں کی ترقی 9فیصد رہی۔ زرمبادلہ کے ذخائربڑھ کر 23 ارب ڈالرکی سطح پرپہنچ چکے ہیں۔پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کر دی۔ پاکستان نے چین کے علاوہ دیگر ممالک کی ویکسین فوری لگوانا مشکل قرار دے دیا ہے۔ پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے۔ ڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز سیاحوں سے کورونا منفی رپورٹ طلب کرنے کے پابند ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک خاندان کی طرح ہے، خاندان میں غلط فہمی ہوتی ہے، اپوزیشن کی چھوٹی چھوٹی جماعتیں لڈیاں ڈال رہی ہیں، امید ہے اب ان کی کا پروپیگنڈہ دم توڑ جائے گا۔لندن میں حسن نواز کے دفتر میں نامعلوم افراد کے داخلے کی کوشش، پولیس بلانے پر نقاب پوش افراد فرار ہو گئے، چاروں نامعلوم افراد نے چہرے ڈھاپنے ہوئےتھے، حسن نواز کے دفترمیں نواز شریف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔پی ایس پی کراچی کی اہم وکٹیں پی ٹی آئی نے اڑا دیں ٗ اہم رہنما ایڈووکیٹ سید احمد رشید نے دیگر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔