ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہچیسن پورٹس کے سی ای او ایرک اپ کی ملاقات ، وزیراعظم نے کہا پاکستان میں تقریباً 3 دہائیوں سے ہچیسن پورٹس کی سرمایہ کاری، پاکستانی معاشی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بندرگاہوں پر جدید ٹیکنالوجی متعارف کی جارہی ہیں، جس میں ہچیسن پورٹس کا اہم کردار ہے، ملکی بندرگاہوں پر کسٹمز اسسیسمنٹ کے لیے جدید سکینرز کے قیام میں ہچیسن پورٹس کی خدمات قابل قدر ثابت ہوں گی،ہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
سی ای او ہچیسن پورٹس ایرک اپ کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ کو جدید ٹیکنالوجی میں متعارف کرانے کے لیے اقدامات لے رہی ہے، پالیسیوں کو سرمایہ کار دوست بنانے کے لئے اقدامات لئے جارہے ہیں۔
ایرک اپ نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے ایک موزوں ملک قرار دیتے ہوئے، مستقبل میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 22, 2025
ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے.