پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے،23 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے،23 اپریل 2021

پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا کیسز میں اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج ختم کیے جانے کا امکان

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کل بروز ہفتہ کراچی پہنچیں گی۔ مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کپٹن صفدر، طلال چوہدری سمیت ن لیگ کی اعلی قیادت ہوگی

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لئے شہباز شریف کی رہائی لارجر بینج نے دی۔ انتقام پر مبنی پراپوگنڈا زمین بوس ہو گیا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شعبہ زراعت کی تباہی پر پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ شرم کا اور کیا مقام ہے کہ زرعی ملک پاکستان اپنی ضروریات کے لیے کپاس، چینی اور گندم بیرون ملک سے درآمد کر رہا ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔