وزیر اعظم شہباز شریف کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف

وزیر اعظم شہباز شریف کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف
دوحہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک کروڑ 71 لاکھ بجلی صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ 30 لاکھ بڑے صارفین سے فیول سرچارج وصول کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر پہنچنے پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو دو ٹارگٹس تھے، پچھلی حکومت کی بدترین کارکردگی کی بناء پر ملک دیوالیہ ہونے والا تھا، اتحادی حکومت کی کاوشوں سے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کیلئے ہماری کوشش دن رات جاری ہے، اب تک ہم مہنگائی میں کمی کیلئے خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے، پوری کوشش ہے کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں تاجروں پر فکسڈ ٹیکس لگایا گیا، حالیہ بجٹ میں تاجروں پر فکسڈ ٹیکس لگایا گیا، فکسڈ ٹیکس کے نتیجے میں چھوٹے تاجروں کو بھی اس کا بوجھ اٹھانا پڑا، اس معاملے پر کمیٹی قائم کر دی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرے گی، تاجروں کو اس معاملے پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، تاجروں پر 3 ہزار،6 ہزار اور 10 ہزار کا فکس ٹیکس ختم کیا جا چکا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی ہوا، اس ٹیکس کے خاتمے سے 42 ارب روپے کا بوجھ حکومت پر پڑے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک کروڑ 71 لاکھ بجلی صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایک کروڑ 30 لاکھ بڑے صارفین سے فیول سرچارج وصول کریں گے، اب مستثنیٰ صارفین کو فیول سرچارج میں ایک دھیلا بھی ادا نہیں کرنا پڑیگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔