(ویب ڈیسک ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دو درخواستیں جمع کرائی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق درخواستیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کرائی۔ ایک درخواست بانی پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے ڈمبل کا جوڑا فراہم کرنے سے متعلق تھی۔جبکہ دوسری درخواست بانی پی ٹی آئی سے بینک اسٹیٹمنٹ کے لئے لیٹر پر دستخط کرانے سے متعلق تھی۔
عدالت نے دونوں درخواستوں پر جیل حکام کو جیل مینول کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کردی۔
جیل حکام نے ڈمبل کی فراہمی کو جیل مینول کے خلاف قرار دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کردیا اور بینک اسٹیٹمنٹ کی دستاویزات بھی جیل حکام نے روک دیں۔