ویب ڈیسک: چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف اور ریر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم کی ملاقات نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی، نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رائل بحرین نیوی نے کا نیول چیف نے استقبال کیا ۔
پاک بحریہ کے دستے کا رائل بحرین نیوی کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر دیا، رائل بحرین نیوی کے کمانڈر کی یادگار شہداء پر حاضری، پاک بحریہ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ۔