زیادہ سیانے بننے کی ضرورت نہیں، مریم کا ردعمل

زیادہ سیانے بننے کی ضرورت نہیں، مریم کا ردعمل

لاہور(پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ری پولنگ کے بارے میں کی جانے والی ٹویٹ کے ردعمل میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ زیادہ سیانے بننے کی ضرورت نہیں، ایک تو پوری ریاست کی طاقت شیر کے خوف سے ایک ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے کے لیے جھونک دیتے ہو اور پھر بھی شکست کھا گئے تو الیکشن کمشن کا عملہ ہی اغوا کر لیا؟

مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ری پولنگ کا مطالبہ بھی تم اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کر رہے ہو مگر تمھارا پردہ اٹھ چکا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے این اے 75 میں ری پولنگ کے لئے پارٹی امیدوار کو اپوزیشن کا چیلنج قبول کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان نے ٹویٹ کیا کہ ہم نے ہمیشہ شفاف اور آزادانہ الیکشن کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسکہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی کو 20 پولنگ سٹیشنز میں ری پولنگ کی درخواست دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا اس لئے کیا کہ ہم وہی شفافیت چاہتے ہیں جس کے حصول کیلئے ہم سینٹ انتخابات میں "اوپن بیلٹ" کا تقاضا کررہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔