کراچی(پبلک نیوز) الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات تین مارچ کو ہو رہے ہیں، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ ہم جس گاڑی میں آئیں گے اسی گاڑی میں واپس جائیں گے، کراچی کا موسم اچھا ہے، یہاں دھند کا مسئلہ نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن کا وزٹ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ ایشو کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے جائزہ لیا۔
الیکشن کمشنر سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کے 168 ممبران صوبائی اسمبلی سینیٹ الیکشن میں ووٹ کریں گے جبکہ صبح نو بجے سے پانچ تک پولنگ ہو گی۔