لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں دھماکہ، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، 10 افراد زخمی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں، ویکسین پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آبادلائی گئی، این سی اوسی کے مطابق این ڈی ایم اے ویکسین کی خریداری عالمی مارکیٹ سے کر رہا ہے، مزید ویکسین آنے کے بعد اب یومیہ ویکسین لگنے میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا، ایسٹرازینکا ویکسین کی قلت برقرار، بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ویکسین نہیں لگائی جارہی۔پاکستان میں کورونامثبت کیسز کی شرح کم ہو کر2 اعشاریہ صفرچار پرآگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 930 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مزید 39 افراد جان کی بازی ہارگئے،اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 73 ہوگئی،فعال کیسز 33 ہزار 5 ریکارڈ،2 ہزار 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا کیسزمیں نمایاں کمی،شرح 1.2فیصد ہوگئی،صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق فعال کیس 2ہزار 69 رہ گئے،مختلف اسپتالوں میں 556 افراد زیرعلاج، 18مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔احتساب عدالت میں کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا ودیگرکےخلاف فرد جرم عائد کردی گئی، ملزمان کا جرم کے صحت سے انکار، سلیم مانڈوی والا نے کہا جاوید اقبال کو پھر نیب چیئرمین بنایا تو ملک کے بڑی تباہی ہوگی۔