پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،23 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،23 جون 2021
لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں دھماکے سے2افراد جاں بحق، ایک خاتون، دو بچوں اور پولیس اہلکار سمیت 17 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویش ناک، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ پر 4 فٹ گہرا گڑھا پڑگیا۔عینی شاہد خاتون نے دعوی کیا ہے کہ دھماکا موٹرسائیکل پھٹنے سے ہوا، خاتون کے مطابق موٹرسائیکل سوار اپنی موٹرسائیکل کھڑی کرکے دور چلا گیا، کچھ ہی دیر میں دھماکہ ہوگیا۔سی سی پی او لاہور کہتے ہیں دھماکے میں17 افراد زخمی اور 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، 4 کی حالت تشویشناک ہے، تحقیقات سے قبل نہیں بتایا جا سکتا کہ کسی کو نشانہ بنایا گیا یا نہیں، ڈی سی لاہور نے کہا دھماکا پلانٹڈ تھا یا گیس کا، ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، جائے وقوعہ پر گڑھا موجود ہے، تحقیقات کے بعد حتمی رائے دی جاسکے گی۔صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کہتی ہیں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جا رہی ہیں، سینئر پروفیسرز کی مشترکہ ٹیم کی نگرانی میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔۔ کہا دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔جوہر ٹاؤن دھماکہ بہت افسوس ناک ہے، عمران خان کے بیان سے ریپسٹ کو حوصلہ ملے گا، مریم نواز کہتی ہیں خواتین کے کپڑوں کو ریپ سے جوڑنا ان کی ذہنیت ہے، کہا عثمان کاکڑ کی موت پر اگر سوال اٹھ گئے ہیں تو تحقیقات ہونی چاہییں، چھوٹے بچوں کے ساتھ جو ریپ واقعات ہوئے،کیا وہ بھی ان کے ڈریس کی وجہ سے ہوئے؟

Watch Live Public News