سونا فی تولہ 43 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا

سونا فی تولہ 43 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا
کیپشن: سونا فی تولہ 43 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا

ویب ڈیسک: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 43,600 روپے کم ہو کر 447,762 روپے ہو گئی ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 37,380 روپے کی کمی کے بعد 338,883 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 436 ڈالرز گھٹ کر 4,250 ڈالرز ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی فی تولہ سونے کی بلند ترین سطح سے ایک دن میں سب سے بڑی کمی ہے، اور سونے کی قیمت اپنی اعلی سطح سے تقریباً 100,000 روپے کم ہو چکی ہے۔

Watch Live Public News