ویب ڈیسک: جی ایچ کیو میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور بلال بن صاقب کی ڈیجیٹل معیشت پر اعلیٰ سطحی ملاقات، ملاقات میں نوجوانوں کو بلاک چین، کرپٹو اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانے کا عزم کیا۔
بلال بن صاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان کریپٹو کونسل نوجوانوں کے عالمی ٹیک میز پر نمائندگی کا مطالبہ ہے، بلال بن صاقب نے عالمی سطح پر کرپٹو و بلاک چین میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا، پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ اتھارٹی (PDAA) کے قیام کا حکومتی اعلان کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ "پاکستان کو بلاک چین ضوابط کا علاقائی رہنما بنایا جائے گا" پاکستان کا اضافی بجلی ذخیرہ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ، نوجوانوں اور اسٹارٹ اپس کو بلاک چین حل تیار کرنے کے لیے سہولت فراہم کی جائے گی۔
بلال بن صاقب جلد لاس ویگاس میں Bitcoin 2025 کانفرنس میں عالمی قائدین کے ہمراہ خطاب کریں گے، کرپٹو میں پاکستان کا سالانہ تجارتی حجم 300 ارب ڈالر سے زائدہے، پاکستان دنیا بھر میں کرپٹو اپنانے والے سرِفہرست پانچ ممالک میں شامل ہے، ملک کی 70 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر، کرپٹو اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے مثالی ہے۔
پاکستان دنیا کی تیسری بڑی فری لانسنگ مارکیٹ،نوجوانوں کی عالمی معیشت میں بھرپور شرکت، ہر سال 50,000 سے زائد آئی ٹی گریجویٹس پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں شامل ہوتے ہیں۔
پاکستان کریپٹو کونسل ، کرپٹو پالیسی، جدت، اور عالمی رابطوں کے لیے قومی محرک، عالمی سرمایہ کاروں کے لیے قانونی وضاحت اور ڈیجیٹل اعتماد کی فراہمی، پاکستان کا نیا ہدف ہے۔
پاکستان میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل لیڈرز بنانے کے لیے جامع قومی حکمت عملی ترتیب، بلال بن صاقب کا کہنا تھا کہ "نوجوان صرف مستقبل نہیں، تبدیلی کے آج کے محرک ہیں" پاکستان کی بلاک چین و کرپٹو پالیسی عالمی پلیٹ فارم پر اپنی جگہ بنا رہی ہے۔
