لاہور؛ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جدید ہوٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور؛ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جدید ہوٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: لاہور میں نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں 4منزلہ ہوٹل تعمیر کرنے کا حوالے سے بریفنگ دی گئی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کا کہنا تھا کہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔

جدید ہوٹل کی تعمیر سے کھلاڑیوں کوآسانی ہوگی،ہوٹل نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے عقب میں تعمیر کیا جائے گا ، 110 کمروں پر مشتمل ہوٹل پر 800 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News