ویب ڈیسک: حال ہی میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کیلئے تیار کردہ مینو کا انکشاف ہوا ہے۔ بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں سے سختی سے کہا ہے کہ وہ صرف ‘ حلال گوشت’ کھائیں، اس پر پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو چکا ہے۔
تفصیل کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 25 نومبر سے کانپور میں کھیلا جائے گا۔ حال ہی میں اس ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کیلئے تیار کردہ مینیو کا انکشاف ہوا ہے۔ بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں سے سختی سے کہا ہے کہ وہ صرف حلال گوشت کھائیں۔
کہا جا رہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے سب کو صرف حلال گوشت ہی پیش کیا جائے گا جبکہ کوئی کھلاڑی گائے کا گوشت نہیں کھا سکے گا۔ اس معاملے کو لے کر سوشل میڈیا پر لوگ بی سی سی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے کہ وہ حلال گوشت کو فروغ دے رہا ہے۔ جیسے ہی لوگوں میں یہ خبر پھیلی کہ بی سی سی آئی کھلاڑیوں کو حلال گوشت کھانے پر مجبور کر رہا ہے ٹویٹر پر #BCCI_Promotes_Halal ٹرینڈ کرنا شروع ہو گیا۔ ہندو برادری کے لوگوں نے بھی بی سی سی آئی کو نشانہ بنایا ہے۔We have asked BCCI the benefits of Halal (Took) meat over Hygienic meat!! We are also interested in knowing the father of this diet plan.#BCCI_Promotes_Halal pic.twitter.com/AshRD4FyzL
— Kiran Aradhya (@nagasadu) November 23, 2021
دلچسپ بات یہ ہے کہ بی سی سی آئی نے مینو سے بیف اور سور کا گوشت ہٹا دیا ہے۔ دراصل یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کہ بعض کھلاڑیوں کو بائیوببل میں رہنے کی وجہ سے کرکٹ کھیلنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں کا خیال ہے کہ حلال خوراک کے ذریعے اسلامی قانون کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہندو اور سکھ مذہب کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ ٹیم انڈیا پہلے ٹیسٹ کے لیے کانپور کے ہوٹل لینڈ مارک ٹاور میں ٹھہری ہوئی ہے۔Team India now being forced to have Halal Food after showing the knee by the woke BCCI Is BCCI bending back to Halal lobby ? #BCCI_Promotes_Halal pic.twitter.com/XM8gYfhT1M
— Guruprasad Gowda (@Gp_hjs) November 23, 2021