اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ترین تقرریوں پر مشاورت کے لئے آج وزیر دفاع خواجہ آصف کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو کی سمری موصول ہونے کے بعد آج وزیراعظم اور وزیر دفاع کی اہم ملاقات ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ترین تقرریوں پر مشاورت کے لئے آج وزیر دفاع خواجہ آصف کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کل وزیراعظم کے ساتھ ترکی جانے والے وفد میں شامل نہیں ہوں گے۔ قبل ازیں وزیر اعظم آفس نے بیان میں کہا ہے کہ آر می چیف کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع سے سمری موصول ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کےلئے ناموں کا پینل موصول ہوا، وزیراعظم تعیناتیوں پر فیصلہ طریقہ کار کے تحت کرینگے۔ وزیر اعظم آفس اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف متعین طریقہ کار کے تحت تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کرینگے۔ خیال رہے کہ ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ ہ جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے 6 سینئر ترین جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بھیج دیے گئے ہیں۔