ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کیلئےقومی ٹیم کااعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کیلئےقومی ٹیم کااعلان
دبئی:بھارت کے خلاف میدان میں اترنے کے لیےقومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے. پاک بھارت میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا. ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخرزمان، حیدرعلی کو شامل کیا گیا ہے. محمدحفیظ، شعیب ملک،آصف علی،شاداب خان بھی ٹیم کا حصہ ہو نگے جبکہ عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اورحارث رؤف بھی سکواڈ میں شامل ہیں . کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ کل کریں گے، ورلڈ کپ کا کوئی بھی میچ آسان نہیں ہوگا. پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 24 اکتوبر اتوار کی شام پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا سپر 12 مرحلہ آج سے شروع ہونے جارہا ہے، جس میں آج دو میچز کھیلے جائے گے۔ پہلے میچ میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے جب کہ دوسرا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔