پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،23 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،23 اکتوبر 2021
وزیر اعلیٰ بلوچستان کااستعفیٰ دینے سےانکار،ہر صورت تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کروں گا،جام کمال ڈٹ گئے،چیئرمین سیںیٹ کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات بلوچستان میں سیاسی بحران برقرار،بلوچستان عوامی پارٹی کےچار لاپتہ ارکان سامنےآگئے،غائب کرنے کی افواہوں کی تردید کردی،اکبرآسکانی،لیلیٰ ترین، بشریٰ رنداورماہ جبین شیران نےویڈیوپیغام جاری کردیا سلیکٹڈ وزیراعظم کےپاس ملک میں مہنگائی کےخاتمے کاکوئی منصوبہ نہیں،بلاول بھٹوحکومت پربرس پڑے،کہاکراچی سے خیبرتک مہنگائی کےخلاف پیپلز پارٹی کےاحتجاج نےعمران خان کی جعلی مقبولیت کارازکھول دیا، پیپلزپارٹی مہنگائی کےخلاف قوم کےساتھ کھڑی ہے ہائی وولٹیج ٹاکرا،روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں مدمقابل ہوں گے، شائقین کرکٹ میگا ایونٹ کا بڑا مقابلہ دیکھنے کےلئے بےتاب، گرین شرٹس کی کامیابی کےلئے پرامید پاکستان نے بھارت کےخلاف 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، سابق کپتان سرفراز احمد پلیئنگ الیون سے باہر، بابراعظم کپتان، رضوان،فخرزمان، شعیب ملک، آصف علی، حیدر علی اور عماد وسیم شامل، محمد حفیظ، شاداب خان، حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھارتی سورماؤں سے ٹکرائیں گے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔