ویب ڈیسک: چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر، آرمی چیف کی مصری وزیر دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید سقر سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مصریوزارت دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، آرمی چیف نے نامعلوم سپاہی کی یادگار اور سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول چڑھائے۔
آرمی چیف کے دورے کا مقصد عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینا ہے،آرمی چیف کی مصری چیف آف سٹاف لیفٹینٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے بھی ملاقات ہوئی، آرمی چیف کی مصری وزیر دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید سقر سے ملاقات بھی ہوئی۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ برادر ملک مصر اور پاکستان کا تعاون خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جامعہ الازہر کے شیخِ اعظم احمد الطیب سے بھی ملاقات کی۔

شیخِ الازہر نے امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا، آرمی چیف نے انتہا پسندانہ نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے پر زور دیا۔
