راولپنڈی: دادا کے ساتھ والدہ کی عیادت کیلئے ہسپتال آئی 7 سالہ بچی اغواء

راولپنڈی: دادا کے ساتھ والدہ کی عیادت کیلئے ہسپتال آئی 7 سالہ بچی اغواء

(ویب ڈیسک ) بچی کو چاندنی چوک میں واقع نجی ہسپتال کے باہر سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ بنی کے علاقے چاندی چوک سے سات سالہ بچی مبینہ طور پر اغواء ہوگئی۔7سالہ کائنات اپنے دادا کے ساتھ والدہ کی عیادت کے لیے ہسپتال آئی تھی۔مغوی بچی کو چاندنی چوک میں واقع نجی ہسپتال کے باہر سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔

متاثرہ فیملی کی جانب سے مقامی پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پولیس ٹیم نے ہسپتال کے اطراف میں لگے کیمروں کی مدد حاصل کر لی۔

Watch Live Public News