پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،24اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،24اگست 2021
افغانستان کے صوبے پنج شیر میں کشیدگی جاری،طالبان نے وادی اندراب کا بھی محاصرہ کر لیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی اتحاد کی فورسز پسپائی پر مجبور، احمد مسعود نے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کرلیا،امراللہ صالح کا بھی پنج شیر میں طالبان کی پیش قدمی کا اعتراف ایران نے طالبان کی درخواست پر افغانستان کو پٹرول کی سپلائی شروع کردی، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد طالبان نے بحالی کی استدعا کی،طالبان نے ایرانی پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بھی 70 فیصد کم کردیا ایران کا افغان تجارت کے لئے سرحدیں کھلی رکھنے کا بھی اعلان طالبان نے امریکی و اتحادی افواج کے افغانستان سے انخلا کے لئے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ مسترد کردیا، سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ 31 اگست تک فوجی واپس نہ بلائے گئے تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کہا طالبان عوامی حمایت سے اقتدار میں آئے، عالمی طاقتوں کی جانب سے پابندیاں افغان عوام کے خلاف اقدام تصور کیا جائے گا وزیراعظم عمران خان کی بات مان لی جاتی تو آج افغانستان میں صورتحال یکسر مختلف ہوتی،وزیراطلاعات فوادچودھری کا بی بی سی ورلڈکو انٹرویو، کہا طالبان نے یقین دلایاہے کہ افغان سرزمین دہشت گرد تنظیموں کا مرکز نہیں بنے گی،کسی بھی عدم استحکام سے پاکستان بھی متاثر ہوگا۔کہا افغانستان میں مخلوط حکومت کے لئے علاقائی اور عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا وزیراعظم عمران خان کا بیلجیم کے ہم منصب سےٹیلی فونک رابطہ،افغانستان کی صورتحال پر بات چیت،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری معاشی استحکام کے لئے افغان عوام کی ضروریات پوری کرے، افغانستان میں امن مفاہمت اور جامع سیاسی حل سے ممکن ہے، بیلجیئم کے وزیر اعظم نے پاکستان کی مدد اور سہولت کاری کو سراہا

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔