طالبان رہنما ملاعبدالغنی برادر سے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کی کابل میں خفیہ ملاقات، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق تازہ صورتحال، امریکہ ودیگر ممالک اور افغان شہریوں کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا، کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد یہ پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امن شریعت کے قانون میں موجود سزاؤں سے ہی آسکتا ہے، ہیبت اللہ اخونذادہ طالبان کے امیرالمومنین ہیں، وہ نئے نظام کا حصہ ہوں گے، طالبان صلح صفائی سے آگے جانا چاہتے ہیں، 80 فیصد یقین ہے کہ پنج شیر میں معاملات مذاکرات سے حل ہو جائیں گے۔ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں کشیدگی جاری، طالبان نے وادی اندراب کا بھی محاصرہ کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی اتحاد کی فورسز پسپائی پر مجبور، احمد مسعود نے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کر لیا، امراللہ صالح کا بھی پنج شیر میں طالبان کی پیش قدمی کا اعتراف۔ افغانستان میں حکومت سازی کی کوششیں جاری، طالبان رہنماؤں کے حامد کرزئی اور مزید سیاسی قائدین سے رابطوں میں تیزی، نئی افغان حکومت کی قیادت مذہبی اسکالر کریں گے، طالبان کا اعلان، کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بچیوں کے اسکول کھل گئے، بڑی تعداد میں برقع پہنی بچیاں اسکول جانے لگیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70پیسے مہنگا ہو کر 165.70 روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 70 پیسے مہنگا ہوکر 193.70 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1.50 روپے مہنگا ہوکر 228 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 10 پیسے بڑھ کر 45.10 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 20 پیسے مہنگا ہوکر 44روپے پر پہنچ گیا۔